لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ تھری کا میلہ متحدہ عرب امارت کے شہروں دبئی اور شارجہ میں سجنے کا تیار ہے ۔ ایونٹ میں شریک ٹیمیں امارات پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔ شیڈول کے مطابق تمام 34 میچز دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل میں ہونگے،لاہور قلندرز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں نے دبئی پہنچ کر آرام کے بعد پریکٹس شروع کر دی۔غیر ملکی کھلاڑی بھی جلوے دکھا رہے ہیں ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستانی مجھ سے اور میں پاکستانیوں سے محبت کرتا ہوں۔ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی قذافی سٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گزشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔