عالمی برادری پاکستان کا مثبت پہلو دیکھے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا: جنرل زبیر محمود حیات

Feb 18, 2019

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے مثبت پہلوکو بھی دیکھنا چاہئیے،جس نے نامساعدحالات کے باوجود دہشت گردی سمیت علاقائی اور جغرافیائی سطح پردرپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردی جیسے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میںکامیابی حاصل کی،اقوام عالم اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا، جس کے باعث پاکستانی قوم کولاتعدادمسائل کاسامناکرناپڑا،تاہم اب پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،ہمارا ہر قدم امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے اور دنیا کو سمجھنا چاہئیے کہ پاکستان ایک باوقاراور پر امن ملک ہے،یہاںکے باشندے انسانیت کے احترام کوخوب سمجھتے ہیں،اوراپنے ملک کی ہرچیزکوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوںنے ذیلدارھاوس ٹیکسلامیںمنعقدہ سالانہ اورنج فیسٹول کے موقع پرمنعقدہ ایک پروقارتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے پاکستان پرخداتعالیٰ کی خاص کرم نوازیوںکاذکرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں چار موسم اور تفریحی مقاصدکیلیئے موجودمتعددمقامات جن میں’’وادی ٹیکسلا‘‘بھی شامل ہے،اپنی مثال آپ ہیں،تقریب سے ڈین آف ڈپلو میٹک ، ڈین آف کوسا ، اور میزبان تقریب چئیرمین پاک رومانیہ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن سید احسن رضا نے بھی خطاب کیا،جبکہ سٹیج پرمعززمہمانوںکے ہمراہ سیدظہیرالحسن شاہ ذیلداربھی موجودرہے،خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے میزبان تقریب سید احسن رضا نے کہا کہ اورنج فیسٹول کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پاکستان کا روشن اور مثبت پہلو دکھانا ہے آج اس فیسٹول میں پاکستان میں موجود دنیا بھر کے سفراء اور ملٹری اتاشیوں کی بھرپو شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور مہمان نواز ملک ہے،جس نے ہمیشہ امن کی جانب قدم پڑھایا اور اقوام عالم پراپنے کرداروعمل سے ثابت کیا کہ پاکستان کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ، تقریب میں 36سے زائد ممالک کے ایمبیسڈر،سول و ملٹری اتاشیوں ، ڈی جی اے ڈبلیو سی سمیت ایم این اے عامر لیاقت، (ر) کرنل کاظم رضا، سید عسکری حسن سید، سردار محمد علی شاہ، سردار خیراللہ خان،انکل عثمان،و دیگر مہانوں نے بھرپور شرکت کی،اورنج فیسٹول میں مہمان کی تواضع رید بلڈ اورنج، پرتکلف کھانے سے کی گئی۔

مزیدخبریں