15ویں ٹی سی ایف گالف ٹورنامنٹ میں گالفرز تعلیم کیلئے میدان میں آگئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) دی سٹیزنز فاونڈیشن کے تحت پندرہواںیک روزہ گالف ٹورنامنٹ کامیاب انداز سے اپنے اختتام کو پہنچا، جس میں شائقین گالف سمیت سی لیول کے ایگزیکٹوز اور دیگر مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت ، ٹورنامنٹ کا انعقادکراچی گالف کلب میں کیا گیا، جس کا مقصد ٹی سی ایف اسکولوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا تاکہ ان اسکولوں میں زیر تعلیم نادار بچوں کو معیاری تعلیم میں معاونت فراہم کی جاسکے۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ایڈمرل آصف خالق تھے، جبکہ ٹورنامنٹ میں سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیکر ٹی سی ایف کے مشن تعلیم یافتہ پاکستان میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ٓاس موقع پر بات کرتے ہوئے مشتاق چھاپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کا فقدان ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کرگیا ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ اسے اب سب سے زیادہ اہمیت دی جائے۔اس سال گالف ٹورنامنٹ کو ممکن بنانے میں کارپوریٹ اسپانسرز ، میڈیا پارٹنرز اور خیرخواہوں کی ایک بڑی تعداد کا تعاون حاصل رہا، ایونٹ کے لیے بینک الحبیب اور فیصل بینک گولڈ اسپانسرز جبکہ انڈس موٹرز، پریمیئر انشورنس، حبیب میٹروپولیٹن بینک اور سیپ فائر گروپ سلور اسپانسر ز جبکہ دیگر عطیہ کنندہ میں رضوان رشید آف ریکا لیدرز فار گلوز، مسٹرعمران گھی والا آف ع دیگر تھے۔

ای پیپر دی نیشن