سعودی ولی عہد کا آج ایوان صدر خطاب ” نشان پاکستان“ ایوارڈ دیا جائے گا

Feb 18, 2019

اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج پیر کے روز ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں خطاب کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع نے ”نوائے وقت“ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اس خطاب میں جہاں پاک سعودی تعلقات پر اظہار خیال کریں گے وہاں وہ عالم اسلام کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کر سکتے ہیں۔ ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کو ”نشان پاکستان“ کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا جو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔ ایوان صدر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں مسلح افواج کے سربراہ‘ کابینہ ارکان‘ غیرملکی سفیر اور دوسری شخصیات شریک ہوں گی۔ ایوان صدر کی تقریب کے بعد سعودی ولی عہد ملائشیا کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
نشان پاکستان

مزیدخبریں