لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کا گیس ٹیرف میں نظر ثانی کے فیصلے کے بعد ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سفارشات طلب کرلیں ہیں، 300کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ، آئندہ ہفتے گیس ٹیرف کے نئے سلیب سے متعلق کابینہ کی توانائی کمیٹی منظوری دے گی۔