نئی دہلی، اسلام آباد ( نیٹ نیوز + اے پی پی ) کانگریس رہنما وینو امیپارا نے کہا پلوامہ حملہ بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی نے انتخابات جیتنے کے لئے خود کرائے۔ اور پی ای پی کے سربراہ سکھ پال سنگھ کھیرا نے کہا ہے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہیں۔، بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں ، کانگریس رہنما وینو امیپارا کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے ، بی جے پی نے الیکشن جیتنے کے لئے درجنوں فوجی مروا دئیے ، جب بھی الیکشن قریب ہوتے ہیں ، بی جے پی ایسا کچھ کر جاتی ہے انہوں نے کہا 2002کے انتخابات سے پہلے گودھرا حملے کرائے گئے ، بی جے پی کو اگلی فلم کے لئے سکرپٹ چاہیے اس لئے پلوامہ حملہ کرایا گیا ، اے پی پی کے مطابق سابق اپوزیشن رہنما اور پنجابی اکتا پارٹی ( پی ای پی ) کے سربراہ سکھ پال سنگھ کھیرا نے کہا ہے بھارتی فوجیوں مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اور جعلی مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پلوامہ دھماکے سے متعلق اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کشمیریوں کی جائز شکایات کو حل کیا جانا چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے بھارتی فوج پر زیادتیو ں کے الزامات ہیں کشمیریوں سے متعلق شکوک و شبہات ختم ہونے چاہئیں ۔
بی جے پی نے الیکشن جیتنے کے لئے درجنوں فوجی مروا دئیے ، کانگریس رہنما، مقبوضہ کشمیر میں اہلکار زیادتی جعلی مقابلوں میں ملوث ہیں : سربراہ پی ای پی
Feb 18, 2019