پلوامہ حملہ‘ رحمان ملک نے بھارت سے 21 سوالوں کا جواب مانگ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر ِداخلہ و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پلواما حملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے پلواما حملہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ پلواما حملے پر بھارتی حکومت، عوام اور وہاں کے وکلا برادری سے 21 سوالات پوچھتا ہوں۔امید ہے بھارتی حکومت جواب دینے کے قابل ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے سوال کیا ہے کہ ہلاک 44 سپاہیوں میں سے زیادہ تر غریب سکھ تھے، کس نے ان سب کو ایک گاڑی میں سوار کیا تھا؟ سب سکھ سپاہیوں کو ایک ہی وین میں سوار کرنا کہیں سازش تو نہیں؟ کیسے حملے کے فورا بعد ہی بغیر تفتیش کے بھارتی حکومت نے پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا؟ جیش محمد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کے باوجود کیسے بھارت اس پر الزام لگا رہا ہے۔ ؟ کیا بھارتی حکومت جائے وقوعہ کا حملے سے 24 گھنٹے پہلے و بعد کی گوگل تصاویر شئیر کریگا؟ کیا بھارتی حکومت ہلاک شدہ ہر سپاہی کے نسلی پس منظر کو شئیر کریگا؟ کانوے کا کمانڈر کون تھا، حملے کے وقت کہاں موجود تھا، اسکا کیا بیان ہے؟ . جس نوجوان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کیا اسکو کبھی حراست میں لیا گیا تھا؟. کیا ذمہ داری قبول کرنے والے جوان کی وین میں موجودگی کی گواہی کسی غیر جانبدار نے دی ہے؟ اگر آئی ای ڈی گاڑی کانوائے میں داخل ہوئی ہو تو کیسے سخت سیکورٹی میں داخل ہوئی؟ بھارتی حکومت نے سیکورٹی غفلت و ناکامی پر کیا ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے؟ کیسے 342 کلوگرام بارود سے بھری گاڑی کانوے میں داخل ہوئی جبکہ ہر 7 کلومیٹر پر فوجی چوکی ہے؟کشمیرکے چپے چپے پر بھارتی فوج ہونے کے باوجود کیسے اتنی بڑی مقدار میں بارود بھری گاڑی پہنچ سکی؟ . کیا حملے میں استعمال شدہ گاڑی، گاڑی کے ماڈل و مالک کا پتہ چلایا گیا؟ جائے وقوعہ 150 کلومیٹر اندر ہے، کیسے کوئی اجنبی بارود بھری گاڑی بغیر اندرونی سہولت کار ساخل ہوسکا؟ کس نے 2500 اہلکار پرمشتمل کانوے کو بغیر سیکورٹی کلیئرنس روانہ کیا تھا؟ کہیں کرتارپور بارڈر کے کھلنے سے بھارتی حکومت پریشان تو نہیں ہے جس سے سکھ پاکستان سے خوش ہیں؟کیا بھارتی اسٹیٹ ایکٹرز نے کرتارپور بارڈر کو سبوتاژ کرنے کیلئے پلواما حملہ تو نہیں کیا؟ کیوں کسی کشمیری رہنما نے سانحہ پلواما کیلئے پاکستان کو موردالزام نہ ٹھہرایا بلکہ بھارتی اعلانیہ کو رد کیا؟ کہیں امریکہ اور طالبان کو ایک میز پر لانے کی پاکستانی کوشش بھارت کو برا تو نہیں لگا ہے کہ الزام لگایا؟ پلواما حملے سے کس کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان یا بھارت کو؟

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...