خیر پور ( نوائے وقت رپورٹ) کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی رمشا وسان کے معاملے پر جرگہ ہوا، مبینہ ملزم اظہار وسان کے والد نے الزام لگایاکہ جرگے نے میرے بیٹے قتل کا حکم جاری کیا ، زندہ یا مردہ سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہے ، جرگے میں رمشا وسان کے قاتلوں نے بھی شرکت کی۔