سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ ہمارے دور میں طے پایا تھا: رانا ثناء

فیصل آباد(آئی این پی)سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں طے پا گیا تھا۔ عمران خان اس کا کریڈٹ لینے کی کو شش نہ کرے بلکہ عوام کو اصل حقائق بتائے۔ ن لیگ کے دور میں شروع کیے گئے تمام میگا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بتائے انہوں نے گزشتہ 7ماہ میں ملک بھر کے کس حصے میں کسی میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور عوام کو کسی قسم کا ریلیف دیا ہو عوام ان کا 1سال مکمل ہونے سے پہلے ہی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سڑکوںپر آ چکے ہیں۔ شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح ہے شریف فیملی نے ڈھیل مانگی اور نہ ہی ڈیل مانگی۔ میاں شہباز شریف کے خلاف 1روپے کی کرپشن یا منی لا نڈرنگ کا ثبوت ہوتا تو نیب سامنے لاتا جس میں وہ مکمل ناکام رہا اور شہباز شریف سرخرو ہوئے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ کمزور ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے ۔ یہ وفاق پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے بلدیات کے فنڈز روک کر پنجاب کی ہر گلی اور محلے کو دوبارہ کھنڈرات میں تبدیل کرنا چا ہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...