ولی عہد کے دورے کا خیر مقدم، اپوزیشن کو نہ بلا کر حکومت نے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کا بہت گہرا ثقافتی، مذہبی اور سیاسی رشتہ ہے لیکن اس موقع پر گہرا دکھ ہے کہ سرکاری تقریبات میں حکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر اپنی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے مہمان کی آمد پر حکومت کو یکسوئی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو ان تقریبات سے باہر رکھ کر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کو این آر او ملنے کے حوالے سے کہا کہ جب وزیر اعظم کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی این آر او نہیں ہو گا اس لئے کسی کا بھی چھوٹ جانا نہ کسی ڈیل یا ڈھیل کا نتیجہ ہے۔ جب کسی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جائیں گے تو عدالتی ریلیف مل جاتا ہے، حکومت کو یہ پتہ چل رہا ہے کہ اب یہ جھوٹے مقدمات اعلی عدلیہ کے سامنے اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے تو وہ اپنی خفت چھپانے کے لئے اس طرح کا شور مچاتے ہیں جو کھلا تضاد ہے۔ بھارتی فوج اور سکیورٹی ایجنسیز کشمیر پر جو ظلم ڈھا رہے ہیں اس کا بدترین رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بھارت اپنے ظلم سے توجہ ہٹانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تمام الزامات پاکستان پر لگا رہا ہے۔ اس وقت کشمیر کی عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں، کشمیر کے عوام ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو بھارتی سیکورٹی فورسز وہاں کر رہی ہیں۔ کوئی ایسی کوشش جو پاکستان کو بلاوجہ اس میں ملوث کرنے کی، کی جائے گی کامیاب نہیں ہو گی۔ بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت کی پوری قوم متحد ہوکر اس کا جواب دے گی۔ بھارت کو کسی قسم کے بھول نہیں ہونی چاہئے۔ مودی سرکار الیکشن میں کامیابی کے لئے یہ سارے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...