جامعہ کراچی میں رقم لیکر نقل کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

Feb 18, 2019

کراچی (صباح نیوز)کراچی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جامعہ کراچی میں امتحانات کے دوران رقم لیکر نقل کرانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق عرفان حیدر نامی پولیس اہلکار کو نقل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔عرفان حیدر کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار عرفان حیدر کو طالب علموں سے رقم لیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں