اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت (کل) منگل19فروری کو ہوگی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کریگا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق تین رکنی بینچ 19 فروری کو ایک بجے دوپہر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کریگا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کی نظر ثانی درخواستوں بھی سماعت ہوگی۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سندھ انور مجید، عبدالغنی مجید اور دیگر کی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر بھی کر دی تھیں۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، سابق صدر زرداری، فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی
Feb 18, 2019