لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں تین ملکی ڈیف سیریز جیتنے والی پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر، سیکرٹری عطاالرحمان سمیت ٹیم کے کھلاڑی و آفیشلز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ڈیف ٹیم میں شامل پڑھے لکھے کھلاڑیوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا اور نجی شعبہ کی جانب سے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی مالی مدد کے لیے بھی کہا جائے گا۔ صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سلمان ظہیر کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پاکستان ڈیف ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔