دبئی (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اپنے منفرد فیشن، ہیئر سٹائل اور ڈریسنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں بھی ان کے فیشن کے چرچے رہے۔ امریکی صدر کی بیٹی نے ابوظہبی کی شیخہ مسجد کا بھی دورہ کیا۔ ایوانکا ٹرمپ دبئی میں ہونے والی سالانہ ’گلوبل ویمن فورم‘ کانفرنس میں شریک ہوئیں۔ ایوانکا ٹرمپ نے مسجد کے دورے کے دوران اسلامی لباس پہن رکھا تھا۔ ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ سٹائل کو متاثر کن قرار دیا گیا۔ گلوبل ویمن فورم میں مجموعی طور پر دنیا کے 87 ممالک سے 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایوانکا ٹرمپ نے ابو ظہبی میں میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ ’گلف نیوز‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی پہنچیں تھیں اور انہوں نے دبئی کے دیگر معروف مقامات کا بھی دورہ کیا۔ ابو ظہبی کے دورے سمیت کانفرنس میں شرکت کرنے کے دوران ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ سٹائل کو سراہا گیا۔