نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے بری فوج میں خواتین کو بھی مرد افسروں کے مساوی اختیارات اور مستقل کمشن دینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اجے رستوگی کی بینچ نے کہا کہ خواتین کی جسمانی خصوصیات کا ان کے اختیارات سے کوئی تعلق نہیں ہے اوران کے حوالے سے دقیانوسی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مودی حکومتی موقف تھا کہ مرد فوجیوں کی ابھی تک خواتین کو کمانڈر کے روپ میں تسلیم کرنے کی تربیت ہی نہیں ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو 3 ماہ کے اندر فیصلہ نافذ کرنے کاحکم دیا۔