وزیراعظم ہمت کریں ‘ مولانا فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرائیں، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں۔ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران مولانا فضل الرحمان کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھر بات مولانا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور تک جائے گی۔جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، اعجاز شاہ نے گیدڑ بھبکیاں دیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر کھایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...