ترسیلات زر میں اضافہ سے پاکستانی بنکوں کا منافع بڑھا، کھاتہ داروں کو فائدہ ہوا: موڈیز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی رینکنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی بنکوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ موڈیز نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بنکوں کیلئے مثبت ہے۔ ترسیلات زر میں اضافہ کھاتے داروں کیلئے فائدہ مند ہے۔ ترسیلات زر میں اضافے سے مقامی قرض دینے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ ترسیلات زر سے بنکوں کا منافع بڑھا۔ رواں مالی سال ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے۔ ترسیلات زر میں اضافہ ڈیجیٹلائز اور بہتر سروس کے باعث ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن