حافظ سعید‘ ساتھیوں پر درج مقدمہ دہشتگردی عدالت ملتان سے لاہور منتقل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گردی کا درج مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل کردیا۔ عدالت نے دوسرے شہروں میں درج مزید دومقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی حافظ سعید اور ساتھیوں کی طرف سے درخواستیں دائر کی گئیں۔ وکلاء نے کہا کہ حافظ سعید ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے دومقدمات ساہیوال ایک مقدمہ ملتان عدالت میں زیرسماعت ہے، اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التواء ہیں۔استدعا ہے کہ مقدمات کو لاہور ٹرانسفر کر کے یکجا کرنے کا حکم دیا جائے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ مقدمات لاہور منتقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں دلائل کے بعد عدالت نے ملتان کے مقدمے کو لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت دیگر دومقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...