اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قیصر خان دائودزئی نائب صدر ایف پی سی سی آئی اینڈانچارج کیپٹل آفس اسلام آباد نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹوورازم کو معیشت کا ایک بڑا حصہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ سیاحت کے فروغ سے معیشت کے مختلف شعبوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار ملتا ہے، خوشحالی آتی ہے اور ملکی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر ٹورازم ایک انڈسٹری کے طور پر ابھر رہی ہے اور بہت سے ملکوں کی اکنامک گروتھ میں ٹورازم سیکٹر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ باوجود یہ کہ ہمارے پاس چاروں صوبوں میں سیا حت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع ہیں ہمارے پاس مذہبی سیاحت، آرکیالوجیکل ٹورازم ، ایڈونچر ٹورازم اور کنونشنل ٹورازم ہوتے ہوئے بھی ہماری مجموعی معیشت میں ٹورازم کا حصہ 7.4 فیصد ہے ۔
ٹوورازم کو معیشت کا ایک بڑا حصہ سمجھا جاتا ہے : قیصر خان دائودزئی
Feb 18, 2020