کراچی(آئی این پی)پشاور زلمی کے ابتدائی بلے باز اور قومی کرکٹر امام الحق پرچی کے طعنے انجوائے کرنے لگے۔نوجوان امام الحق نے کہا کہ وہ اب پرچی کے طعنہ کو انجوائے کرنے لگاہوں، پی ایس ایل میں پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا اور اعتماد دیا جس کی وجہ سے کارکردگی میں نکھار آیا، یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔سینیئر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ پی ایس ایل کھیلیں گے، ویسا ہی کھیلیں گے جیسا پچھلے چار سیزن کھیلا، ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے، پاکستان ٹیم کا نہیں سوچ رہا۔تجربہ کار آل رانڈر شعیب ملک نے بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل کا عزم ظاہر کیا۔نوجوان کرکٹرز حیدر علی اور محمد محسن نے امید ظاہر کی کہ وہ پی ایس ایل میں ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
پرچی کے طعنہ کو انجوائے کرنے لگاہوں، امام الحق
Feb 18, 2020