ڈیو پلیسی جنوبی افریقی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار

Feb 18, 2020

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)ایک عرصے سے ناقص فارم کے سبب دباؤ کا شکار جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ڈیو پلیسی نے قیادت سے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل قیادت کے منصب کے لیے تیار کرنے کی غرض سے اس منصب سے دستبردار ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ڈی پلیسی کو آرام کا موقع فراہم کر کے کوئنٹن ڈی کوک کو قائم مقام کپتان مقرر کیا تھا اور اس موقع پر جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا تھا کہ مینجمنٹ ڈی کوک کو مستقل کپتان بنانے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ڈیو پلیسی نے کہا کہ میرے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا لیکن میں ڈی کوک اور ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

مزیدخبریں