راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسلامی ممالک کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں،بے تحاشا وسائل ہونے کے باجود غیروں کے محتاج ہیں،امت مسلمہ میں زرخیز دماغوں کی بھی کوئی کمی نہیں مگروہاںکی حکومتیں ان سے فائدہ نہیں اٹھا رہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری بھی ایسی ہی شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجوداپنے کرشماتی شخصیت اور خداداد انتظامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر حکومتوں سے بڑھ کر عملی کام کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار معروف ماہر تعمیرات رفاقت علی زاہد نے گزشتہ روزتحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں ڈاکٹر طاہر القادری کی 69ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میںسینکڑوں مرد وخواتین شریک ہوئے ،سماجی شخصیت فخر زمان عادل نے کہا خوش قسمتی سے مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کے شب و روزکو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے،آپ علم اور تحقیق کے آسمان پر آفتاب کی طرح جگمگا رہے ہیں،تقریب کے آخر میں رفاقت علی زاہد،فخر زمان عادل نے پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمان ،منہاج علماء کونسل پنجاب کے راہنماء صاحبزادہ نفیس القادری ،صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی انار خان گوندل اور دیگر شخصیات کے ہمراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 69 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا ۔