شریف فیملی کے دفاترپرنیب کے چھاپے قابل مذمت ہیں،حاجی پرویزخان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت کی ایماء پرنیب کی جانب سے شریف فیملی کے دفاترپرچھاپہ مارے جانے کی ہم مذمت کرتے ہیں اورنیب پریہ واضح کرتے ہیں کہ ان چھاپوں سے حکومت اور نیب کوکوئی فائدہ نہیں ہوگاکیونکہ شریف فیملی نے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی حکومت بجائے ملک کے غریب عوام کومہنگائی سے نجات دلانے اورروزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے شریف فیملی کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے آج مہنگائی ،بدامنی ،حکومت کی ناقص پالیسیوں اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اورمیاں نوازشریف کے دورکویادکررہے ہیں۔
عوام کایہ کہناہے کہ میاں نوازشریف کادورپاکستان کاسنہرااوربے مثال دورتھااورعام آدمی کودووقت کی روٹی آسانی سے دستیاب تھی اب عوام کے لئے جینا عذاب بن گیاہے حاجی پرویزخان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کرنے پرمجبورہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان روزانہ جھوٹ بول کرعوام کولولی پاپ دے رہیں عمران کایہ کہناکہ اب بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے ایک اورسفیدجھوٹ ہے کیونکہ اس سے قبل بجلی ،گیس ،پٹرول اوردیگراشیاء کی قیمتیںجس قدربڑھائی گئی ہیں ان سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں بری طرح سے پس رہاہے حاجی پرویز خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ساتھ ہے اورحکومتی پالیسیوں اورمہنگائی کے خلا ف ملک بھرمیں احتجاج کیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن