کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی میں بی کام پرائیوٹ کے شروع ہونیوالے امتحانات کے پہلے دن سیکڑوں طلباء اور طالبات کو ایڈ مٹ نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،طلباء کا کہنا تھا کہ جامعہ انتظامیہ نے فیس وصول کرلی مگر ایڈمٹ کارڈز جاری نہیں کئے اور ایڈمٹ کارڈ لینے گئے تو بھگادیا گیامعاملے پر بات چیت کیلئے کنٹرولر آف جانیوالے طلباء کو اندر داخلے سے روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پیر کوہونیوالے بی کام پرائیوٹ کے پرچہ میں سیکڑوں امیدواروں کا ایڈمٹ کارڈز نہیں مل سکیں جس کی وجہ سے طلباء جامعہ کراچی کے امتحانی مرکز اور طالبات کالجز کے امتحانی مراکز پر پریشانی کا شکار رہیں۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے 17 فروری سے دوپہر 2 بجے شروع ہونے امتحانات کا شیڈول 14 فروری بروز جمعہ کی شام جاری کیا تھا کئی طلباء امیدواروں کو ایڈمیٹ کارڈ موصول نہیں ہوا تو انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات پہنچ کر ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں بعض طلباء کامیاب اور بعض ناکام رہے اس دوران سینکڑوں امیدوار ایسے بھی تھے جنہوں نے آن لائن فیس جمع کرائی ہیں ۔امیدواروں اور والدین کا کہنا تھا کہ فیس بروقت جمع کر چکے ہیں فارم جمع کرکے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو۔ علاوہ ازیں ایسے بہت سے امیدوار بھی پریشان ہیں کہ ان کا رول نمبر کسی بھی سینٹرپر نہیں ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈیڈ شیٹ میں نمبر شمار2میں شعبہ اسلامک ہسٹری کا سیریل نمبر درست نہیں تھا ۔
بی اے پرائیویٹ امتحانات شروع‘ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر سیکڑوں طلبہ پریشان
Feb 18, 2020