حضرو(نمائندہ نوائے وقت)سابق وائس چیئر مین ملک ممتاز اور نمبردار حافظ محمد سعید کی کاوشوں سے واجد علی کالو کوٹھہ ،ملک رمیض اعوان آباد اور رستم خان آف سیدن نے برادری اور دوست احباب سمیت صوبائی سیٹ پر قاضی احمد اکبر کو چھوڑ کر جہانگیر خانزادہ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس حوالے سے ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد لنڈی میںکیا گیا جس میں ممبر پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر قاضی آفتاب ،طارق خان ،محمد پرویز ،مہر الہیٰ ،رضا خان ،حاجی اکرام ،اظہر محمود،منظور احمد،شہنشاہ تبریز،قدرت الہیٰ ،عابد محمود،فرزند علی ،کامران الہیٰ ،عمر خان ،ظہیر الحق ،ارسلان محمود،شاہد محمود ،سلیمان خان کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے اس موقع پر واجد علی ،ملک رمیض اعوان اور رستم خان نے اپنی برادری اور دوست احباب سمیت صوبائی سیٹ پر جہانگیر خانزادہ کیساتھ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ واجد علی ،ملک رمیض ،رستم خان اور ان کی برادری اور دوست احباب کو شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا ہمارا ہر ممکن تعاون ان کیساتھ رہیگا اہلیان کالو کوٹھہ ،سیدن اور اعوان آباد کے بھائیوں نے جو اعتماد کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ۔