پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی طاہر صادق تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں

فتح جنگ (عدیل افضل خان ) ضلع اٹک صوبہ پنجاب کی ممتاز سیاسی وعسکری شخصیت اور حلقہ این اے55سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں حکومتی وسرکردہ سیاسی ومذہبی شخصیات کی جانب سے انکی رہائشگاہ پر پہنچ کر عیادت کرنے والوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، حکومتی ترجمان ندیم افضل چن ،سابق چیئرمین یوسی کھنڈا ملک غلام حسین چھجی مار،سابق ناظم سبطین شاہ،سابق چیئر مین سردار انجم نثار خان ، خطیب پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد مولانا احمد الرحمان، صدر علماء کونسل ضلع اٹک مولاناقاری انور شاکر، ظہیر احمد خان ( ڈی سی آفس ) ڈھوک حسودور داد ، خالد محمود ( ضلع کونسل ) جسیاں اٹک عامر خان اور دیگر شامل تھے جنہوں نے الگ الگ سابق رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی جبکہ مولانا احمد الرحمان نے میجر طاہر صادق کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...