پاکستان امریکہ اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کاخیرمقدم کرتاہے:وزیراعظم

عمران خان نے افغان امن عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کاخیرمقدم کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن اورمفاہمتی عمل میں سہولت کاکرداراداکیاہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ امن واستحکام سے ملک کوانتہائی فائدہ ہوگا۔عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کاکردارجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدارامن واستحکام سے مثبت روابط اورعلاقائی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔زلمے خلیل زادنے وزیراعظم کوافغان امن اورمفاہمتی عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ افغانستان میں پائیدارامن واستحکام کے لئے افغان دھڑوں کے درمیان معاہدوں پرفوری طورپردستخط ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن