روس بشارالاسد کی حمایت ترک کر دے:ڈونلڈ ٹرمپ

Feb 18, 2020

واشنگٹن ( انٹر نیشنل ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اس موقع پر شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک سیاسی حل کی حمایت بھی کی۔ صوبہ ادلب میں شامی دستوں اور ترک فوج کے مابین ابھی حال ہی میں اشتعال انگیزی کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ اس سلسلے میں ترکی اور روس کے مابین مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں