شام کے شہر حلب میں 2012 سے بند ائیرپورٹ بدھ سے مسافر پروازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیاگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ کو 2012 میں ملک میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظر عام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔شام کے وزیرِ ٹرانسپورٹ علی حمود کا کہنا تھا کہ حلب انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں دوبارہ فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا، پہلی فلائٹ بدھ کو حلب سے دمشق جائے گی، اس کے علاوہ قاہرہ اور دمشق کی مزید فلائٹ آنے والے دنوں میں جائیں گی۔اس فیصلے کا اعلان ملک کے شمالی حصے میں باغیوں کے خلاف وسیع حملے کے دوران حلب کے آس پاس کے علاقے کو حکومتی فورسز کی جانب سے محفوظ قرار دیئے جانے کے بعد کیا گیا۔جب سے صدر بشارالاسد نے باغیوں کے ساتھ جھگڑے میں 2012 میں شہر کے بڑے حصے پر قبضہ کیا تھا تب سے حلب میں شہریوں کی پروازیں مکمل طور پر بند تھیں۔
حلب میں 2012 سے بند ائیرپورٹ بدھ سے مسافر پروازوں کیلئے کھولنے کا اعلان
Feb 18, 2020 | 11:21