امریکہ، مسیسیپی میں سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان

 امریکی ریاست مسیسیپی میں سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ مسیسیپی میں دریائے پرل میں آئے سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اورکاروبار متاثر ہوا ہے۔ مسیسیپی کے گورنر ٹاتے ریوز نے کہا کہ دریا کی آبی سطح فی الحال 36.7 فٹ ہے اور یہ جلد ہی کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی افسر پوری ریاست میں ریسکیو آپریشن چلا رہے ہے۔گورنر کے نے کہا کہ ہم جلد ہی کسی بھی وقت ایسے حالات کے ختم ہونے کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے ریاستی ایمرجنسی کا بھی اعلان کیا۔ مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ صوبہ میں سیلاب کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن