لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو آپریشنل بنانے بحالی کے کاموں پر اپنا مفصل سروے مکمل کر لیا۔ اس ضمن میں کراچی ڈویژن نے تخمینے سمیت ایک جامع پروگرام مرتب کرکے ریلوے ہیڈکوارٹرز کو بھجوا دیا۔ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ جھاڑیوں کو ہٹانے ، اسٹیشنوں کی بہتری اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے گیلانی ریلوے اسٹیشن پر قابضین سے جگہ کی واگزاری کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے پہلے مرحلے میں وزیر مینشن ریلوے اسٹیشن سے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن تک کا حصہ آپریشنل کیا جائے گا۔