اینگلوآسٹریلین مائننگ کمپنی ” بی ایچ پی“ نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وباءکے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے اس کی مصنوعات کی طلب میں کمی ہوسکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک بیان کے مطابق بالخصوص چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے خام تیل، تانبے اور فولاد کی طلب میں یقینی طور پر کمی ہوگی، تاوقتیکہ مارچ کے آخر تک اس وباءپر قابو پایا جاسکے۔