ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے 23طلبا کو معطل کر دیا۔ یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق 13طلبا ایک سال اور دس طلبا کو دو سال کے لئے معطل کیا گیا۔ طلبا کو 25ہزار اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ طلبا کے خلاف کارروائی ڈسپلنری قوانین کے تحت کی گئی۔ طلبا 15 دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ احتجاج ریکارڈ کرانے کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کے خلاف کارروائی کی تھی۔
فیسوں کیخلاف احتجاج کرنے پر گومل یونیورسٹی نے 23طلباء کو معطل کردیا
Feb 18, 2020