چین،ہوبے سے باہر کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں مسلسل14ویں روز کمی

چین میں روزانہ کی بنیاد پر نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں کمی ہو رہی ہے جبکہ منگل کے روز قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ وبائی مرض کے مرکزی صوبہ ہوبے سے باہر نوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل 14ویں روز کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کو ہوبے سے باہر کرونا وائرس کے کل 79نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 3فروری سے اب تک مسلسل 14ویں روز کمی آرہی ہے ۔3فروری کو ہوبے سے باہر مجموعی طور پر 890نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔کمیشن نے کہا کہ انہیں پیر کو 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ کے پیداواری اور تعمیراتی کورپس سے وبائی مرض کے 1886 نئے مصدقہ کیسز موصول ہوئے جن میں ہوبے کے 1807کیسز بھی شامل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن