بھارت،ڈاکوﺅں کی پھرتیاں، 20منٹ میں 30کلو سونا لوٹ کر فرار

Feb 18, 2020 | 16:26

ویب ڈیسک

بھارتی پنجاب کے صنعتی شہر لدھیانا میں ڈاکو 20منٹ میں 30کلو سونا لے کر با آسانی فرار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دن دیہاڑے مسلح ڈاکو گل روڈ پر واقع انڈین انفولائن فنانس لمیٹڈ میں داخل ہوئے اور عملے کو رسیوں سے باندھ کر سونا لے اڑے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ کر لی گئی جو پولیس نے تفتیش کے لیے حاصل کر لی ہے، چوری شدہ سونے کی مالیت 120 کروڑ ڈالرسے زائد ہے۔ڈکیتی کی واردات کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی آفس کے عقب میں ہوئی اور ڈاکو 20 منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے لیکن کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کے فرار ہونے کے بعد عملے نے ایمرجنسی الارم بجایا، جس وقت ڈکیتی ہوئی وہاں کوئی گاہک موجود نہیں تھا۔یہ گزشتہ 20دنوں کے دوران شہر میں ہونے والی دوسری بڑی ڈکیتی ہے، اس سے قبل 4 ڈاکو 29 جنوری کو ایک جیولری شاپ سے کئی کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں