مس جرمنی کے انتخاب کیلئے جیوری میں صرف خواتین شامل

 رواں برس مس جرمنی کے انتخاب کیلئے مقرر جیوری میں کوئی مرد شامل نہیں تھا، اس مقابلہ حسن کا تاج نمیبیا میں پیدا ہونے والی لیونی فان ہیسے کے سر پر سجایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ رواں برس پہلی مرتبہ شادی شدہ خواتین کو بھی اس مقابلہ حسن میں شریک ہونے کا موقع دیا گیا۔ جرمنی میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مس جرمنی کا انتخاب خواتین کی جیوری نے کیا جس میں کسی مرد کو شامل نہیں کیا گیا۔

مرد کو جیوری کا حصہ نہ بنانے کی وجہ تو سامنے نہیں آ سکی تاہم خواتین جیوری سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی۔

ای پیپر دی نیشن