پی ڈی ایم کو تحریک کے نتائج سے سُبکی ہوئی:ہمایوں اختر

Feb 18, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جس طرح پی ڈی ایم کواپنی تحریک کے نتائج سے سبکی ہوئی ہے اسی طرح سینیٹ انتخابات کے حوالے سے امیدوں اور خواہشات کامحل بھی زمین بوس ہو جائے گا ،تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلے کئے ہیں ،پاک بحریہ کی ’’امن‘‘ مشقوںمیں 45ممالک کی شرکت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان امن کے سفیر کے طور پر ابھرا ہے۔ہمایوںاخترخان نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کیاہوں گے سب اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ، جنہیںخطرات لاحق ہیں ان کی چیخیں پیشگی سنائی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں