کاہنہ:ڈکیتی کے دوران کرسی سے بندھاباپ  بیٹیوں کی عزت بچاتیقتل ہوا

Feb 18, 2021

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ مزاحمت ڈکیتی میں قتل ہونے والے اعجاز کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا ‘پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گزشتہ روز رات گئے مدینہ ویو کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے مقتول اعجاز نے ڈاکوئوں کو گھر کی تمام چابیاں دیدی تھیں ‘لیکن ڈاکوئوں نے ان کی جواں سالہ بیٹیوں کیساتھ چھیڑ خوانی کی کوشش کی جو باپ برداشت نہ کرسکااورکرسی کے ساتھ بندھے ہوئے کھڑے ہوکر ڈاکوئوں کے ساتھ مزاحمت کرنے پرڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔زخمی کو ہسپتال لے جایا جا رہاتھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈاکو گھروں کو لوٹنے کے بعد بچیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی اور زیادتی کے واقعات اکثر رونما ہو رہے ہیں ۔

مزیدخبریں