لاہور(نامہ نگار) مختلف این جی اوز کے ممبران کے وفد نے گزشتہ روز سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔چیف آپریٹنگ افسرمحمد کامران خان نے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ سمیت مختلف این جی اوز کے وفد کو ویمن سیفٹی ایپ اور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہیںویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی ورکنگ سمیت ا یپ کے ذریعے چیٹ کرنے اور کالز موصول کرنے کے طریقہ کارسمیت بریفنگ دی گئی ۔