ملتان (نمائندہ نوائے وقت)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کے جنرل سیکرٹری عبدالباری بلوچ, نعمان علوی, حارث بلوچ, ارسلان فرید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے زکریا یونیورسٹی نے بی اے بی۔ایس۔سی کے سالانہ امتحانات مقررہ وقت پر نہیں لئے تو دوسری طرف یونیورسٹی نے بی اے بی۔ایس۔سی کے پیپر اور رزلٹ سے پہلے ہی ایم۔اے ایم ایس سی سالانہ داخلے کر لیئے اب جب سپرنگ ایڈمیشن اوپن کیئے جس میں یونیورسٹی MA/MSC کے 80% سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں ایوننگ پروگرامات میں داخلے کررہی ہے۔یونیورسٹی کی تعلیم دشمن پالیسی نے ہزاروں طلبہ کے لیئے تعلیم کے دروازے بند کررہی ہے ایوننگ پروگرام کی ہزاروں روپے فیس کی مد میں غریب والدین پر اضافی بوجھ ہے ‘ گورنر پنجاب سے درخواست ہے اس معاملہ کا نوٹس لیں اور غریب کو انصاف دیں وائس چانسلر سے بھی اپیل کرتے ہیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی سے غریب طلبہ پریشان ہیں : عبدالباری بلوچ
Feb 18, 2021