سونیری بینک لمیٹڈ نے  مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

Feb 18, 2021

کراچی ( کامرس رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ نے 31دسمبر 2020کو اختتام پزیر مالی سال میں 4ارب 3کروڑ 50لاکھ روپے قبل از ٹیکس جبکہ 2ارب 40کروڑ بعدازٹیکس منافع کمایا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روزہ منعقدہ 183ویں اجلاس عام میں مال سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی ۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران بینک کو 3,247ملین روپے قبل از ٹیکس اور 1,906ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا تھا جو میں 24.27فیصد ارو 25.93فیصد اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔ بینک کی فی شیئر آمدنی میں 2.17روپے کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال 1.72روپے تھا۔ جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹر نے 12.50فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری دی جو 1.25روپے فی شیئر ہوگی۔ زیر تبصرہ مدت میں ڈیپازٹس 14فیصد اضافہ سے 43ارب 41کروڑ 60لاکھ روپے پر موجود رہے۔

مزیدخبریں