میلسی میں صحت سہولت کارڈ کے حامل مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا

Feb 18, 2021

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بھر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت رواں سال دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت سہولت کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ کہروڑ پکا روڈ کے ایک نجی ہسپتال کے مالک نے مبینہ طور پر بوگس مریض ظاہر کر کے بھاری رقوم اس آڑ میں اینٹھ لی جس پر ضلعی انتظامیہ نے معاہدہ ختم کر دیا اور اب تحصیل بھر میں کوئی بھی ہسپتال صحت سہولت پروگرام میں شامل نہیں جس کی وجہ سے میلسی کے صحت سہولت کارڈ کے حامل مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت شہریوں کو میلسی میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے ۔

مزیدخبریں