وہاڑی(نامہ نگار)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں اربن یونٹ کی مدد سے تاجروں اور انکی سٹاک پوزیشن کا ڈیٹا اور لوکیشن موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اکٹھا کیا جارہا ہے جس پر ضلع وہاڑی میں موجود اربن یونٹ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ انجینئر احمد حسن نے سپیشل مجسٹریٹ پرائسز و اسسٹنٹ لیبر محمد شعبان کے ساتھ ملکر ضلع بھر کے گوداموں کے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اشیائے خوردونوش کی کمی بیشی کا حساب رکھا جائیگا۔ اس آن لائن سروے کے مطابق گودام میں موجود اشیاء کی مقدار اور گودام کی لوکیشن اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ تاکہ اسکی موثر انداز سے مانیٹرنگ کی جائے اور مصنوعی مہنگائی کو قابو کیا جائے۔