زیادتی کے 4 واقعات: جھنگ خاتون بصیرپور لڑکی کو3ماہ تک نشانہ بنایا گیا

Feb 18, 2021

جھنگ+ بصیرپور+ اوکاڑہ+ سرگودھا (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) جھنگ میں اوباش کی خاتون، بصیر پور میں محنت کش کی بیٹی کو تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اوکاڑہ میں 2 اغوا کاروں کی لڑکی، سرگودھا میں موٹرسائیکل سواروں کی 12سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کردی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے موضع پنجگرائیں کی رہائشی خاتون (ب) نے تھانہ قادر پور پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا کہ محمد اشرف نے موقع پاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزم کے مبینہ 3 ساتھی احمد، بشیر وغیرہ وہاں پہرہ دیتے رہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ادھر بصیرپورمیںچورستہ میانخاں کے گائوں نوریکی میںمختیارنے اپنے ساتھی یوسف اوراس کی بیوی معراج کے ہمراہ محنت کش کی بیٹی (ر) کواس کے گھر سے 2 تولے طلائی و 10 تولے نقرئی زیورات سمیت اغواکرلیااورمختیاراسے نامعلوم مقام پرمحبوس رکھ کرساڑھے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔بعدازاں پنچائتی طورپرمحنت کش نے اپنی بیٹی کو ملزم کے چنگل سے بازیاب کروالیااورعدالتی احکامات کے ذریعے اسکاطبی ملاحظہ کروایاجس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔محنت کش کی درخواست پرمقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں شاہ دین ٹائون اوکاڑہ کی رہائشی (م) اپنی والدہ اوربھابی کے ہمراہ اپنے گھر میں موجودتھی کہ عدیل، علی رضا اپنے3 ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ آگئے، ملزموں نے گھر سے 7تولے طلائی زیورات 3 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد (م) کو نامعلوم مقام پر لے گئے، ملزم عدیل اورعلی رضا نے زبردستی کی، لڑکی موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے متاثرہ  لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے علاقہ بگی پورہ کے رہائشی کا 12 سالہ بیٹا سودا سلف خریدنے گھر سے نکلا تو راستہ میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے اسے اغوا کر لیا، چک 122 جنوبی کے باغات میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور چیخ و پکار پر موٹرسائیکل سوار مغوی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مرکزی ملزم  کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں