آم کے باغات کی نگہداشت  کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام،ماہرین نے مشورے دیے

Feb 18, 2021

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)محکمہ زراعت توسیع رحیم یارخان کے زیر اہتمام زراعت آفیسرز کے لیے آم کے باغات کی بہتر نگہداشت ک سلسلے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کی گیا جس میں مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے سائنسدانوں نے ٹریننگ دی۔ طارق ملک نے کہا کہ آم کے باغات میں پھول نکلنے کا عمل سست روی کا شکار ہو تو پوٹاشیم نائٹریٹ کا ایک فیصد محلول سپرے کریں۔ نئے نکلنے والے شگوفوں پر زیادہ نمی کی وجہ سے انتھرکنوز یا بکٹیریا کا حملہ ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ لہذا اچھی پھپھوند کش ادویات استعمال کریں۔

مزیدخبریں