پی ایس ایل نامور کمنٹیٹرز پینل میں شامل، اردو کمنٹری اس سال بھی ہوگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں کمنٹری کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرلیا گیا ،پی سی بی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول  ڈومینک کارک، ایلن ولکنز، ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتاز شامل ،زینب عباس پریزنٹر ہوں گی، اردو کمنٹری اس سال بھی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابقعالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ، رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثنا میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اورانگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ ،ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِزکا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گ

ای پیپر دی نیشن