نواب شاہ)بیورو رپورٹ )حیدرآباد کے جعلی ڈومیسائل پر پنجاب کے شہر ننکانہ کی رہائشی طالبہ کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار گرلز میں داخلہ دیاگیا جبکہ طلباء نے اپنے فارم اور فیس بھی جمع کرادی ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خان بلو نے بتایا کہ ہم ایسے کسی بھی طلباء کی داخلہ نہیں کرتے جب تک متعلقہ ڈی سی تصدیق کا لیٹر نہیں دے، انہوں نے بتایا کہ طالبہ نے فیس جمع کرادی لیکن داخلہ کنفرم نہیں ہوا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈی سی حیدرآباد کو اس حوالے سے لیٹر جاری کردیا ہے، دوسری جانب پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنس فار وومین کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر علی رضا بروہی نے جعلی ڈومیسائل پر یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی پنجاب کی رہائشی طلباء نمرا اعجاز سندھو کی داخلہ رد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،طالبہ کاجعلی ڈومیسائل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آبادمیں بنا ہوا تھا۔افسران ڈومیسائل جعلی قرار دیا تھا۔