بھارتی کسان متنازع قوانین کیخلاف سراپا احتجاج، پولیس ہیڈ کواٹرکے سامنے مظاہرہ ، آج ٹرینیں روکنے کا اعلان

نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ آج  پھر پورا بھارت بند ہو گا، کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، دلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔کل پھر پورا بھارت بندہوگا، کسانوں نے بڑا اعلان کر دیا، ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر ا? گئے۔ دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...