اسلام آباد ہائیکورٹ کا اراضی سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کے بھانجے کو نوٹس 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے بنی گالہ میں زمینوں سے متعلق درخواست پر پولیس، انتظامیہ اور وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وزیراعظم کے پڑوسی عظمت اللہ نامی شہری نے شیراز عظیم اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیا رہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا، عدالت نیجواب کیلئے نوٹسزجاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...