کرونا: مزید57 مریض جاں بحق: برطانیہ میں ایک اور وائرس آگیا

اسلام آباد  ( وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ ) کرونا وائرس  سے ملک میں مزید 1165 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 57 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی کیسز 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئے، اموات 12 ہزار 436 تک پہنچ گئیں۔ 1484 مریض صحتیاب ہوئے، تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 545 ہوگئی۔ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 25 ہزار 8 رہ گئے۔ صوبہ سندھ میں مزید 392 کیسز، 19 مریضوں کا انتقال، صوبہ پنجاب میں564 نئے کیسز، مزید 30 مریض لقمہ اجل بنے، خیبرپی کے میں مزید 238 افراد متاثر، مزید 7 مریضوں کا انتقال ہوا،  بلوچستان میں 8 کیسز رپورٹ، اموات 199 پر برقرار ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 113 کیسز، اموات 486 پر برقرار ہیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 30 متاثر، ایک مریض کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں 2 نئے مریض، مرنے والوں کی تعداد 102 پر برقرار۔دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد11کروڑ 32ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24لاکھ 29ہزار 707افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام ہیلتھ ورکرز ویکسین لگوانے کے لیے خود کو اپنے علاقوں میں رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کردی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 32ہزار807 ، پنجاب میں15ہزار494 اور کیپی میں ایک ہزار39گلگت میں ایک ہزار13 ، آزادکشمیرمیں میں 651 ، اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ دریں اثناء سری لنکا نے ملک کے مغربی صوبہ میں کرونا وائرس کے خلاف آکسفورڈ/ آسٹرازینیکا  ویکسین کے ساتھ عام عوام کو ویکسی نیشن شروع کر دی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کی قسم کے ایک اور نئے وائرس سامنے آنیکا انکشاف ہوا ہے۔اسرائیل نے حماس کے زیرانتظام فلسطین کے علاقے غزہ کے لیے کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ان کے ایک فوٹو گرافر نے کیریم شیلوم میں پہنچائی گئی ویکیسن کی کھیپ کو دیکھا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کی 2 ہزار خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے ویکسین بھیجنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، جو طبی عملے کو فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...